خلیج بحران : وزیراعظم نواز شریف اور آرمی چیف سعودی عرب روانہ

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
دو منٹ read

پاکستان کے وزیراعظم میاں نواز شریف اور فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ ایک روزہ دورے پر سعودی عرب روانہ ہو گئے ہیں۔ وہ سعودی قیادت کے ساتھ ملاقات میں عرب ممالک اور قطر کے درمیان جاری سفارتی بحران کے حوالے سے تبادلہ خیال کریں گے۔

پریس انفارمیشن ڈیپارٹمنٹ کے مطابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار ، وزیر اعظم کے مشیر برائے امور خارجہ سرتاج عزیز اور دوسری سینیر عہدے دار بھی میاں نواز شریف کے ہمراہ سعودی عرب گئے ہیں۔

سعودی عرب ، مصر ،متحدہ عرب امارات اور بحرین نے گذشتہ سوموار کو مشترکہ طور پر قطر کے ساتھ سفارتی اور تجارتی تعلقات منقطع کر لیے تھے۔ان کے اس اقدام کے بعد سے پاکستان اور بعض دوسرے ممالک خلیجی عرب ریاستوں کے درمیان تنازع کو بات چیت کے ذریعے حل کرنے پر زوردے رہے ہیں لیکن اب تک تنازع کے فریقوں کے درمیان براہ راست بات چیت کا کوئی سلسلہ شروع نہیں ہوسکا ہے۔

پاکستان کی قومی اسمبلی کے ارکان نے گذشتہ ہفتے اس سفارتی تنازع پر گہری تشویش کا اظہار کیا تھا اور ایک قرارداد منظور کی تھی جس میں تمام متعلقہ ممالک پر زوردیا گیا تھا کہ وہ ضبط وتحمل کا مظاہرہ کریں اور اپنے اختلافات کو مذاکرات کے ذریعے طے کریں۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں