.

اسلام آباد: وزیراعظم نوازشریف پاناما جے آئی ٹی کے سامنے پیش

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

وزیراعظم نواز شریف پاناما پیپرز کی تحقیقات کے لئے سپریم کورٹ کے حکم پر بنائی جانے والی مشترکہ تحقیقاتی ٹیم (جے آئی ٹی) کے سامنے پیش ہوگئے۔ پاناما پیپرز میں وزیر اعظم کے بچوں کو پاناما میں آف شور کمپنیوں کے ذریعے سے مالی معاملات طے کرنے کا دعویٰ کیا گیا تھا۔

وزیراعظم نواز شریف کی فیڈرل جوڈیشل اکیڈمی آمد کے موقع پر سیکیورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کیے گئے ہیں۔

وزیراعظم کو جاری کیے گئے نوٹس کے مطابق انہیں بلکہ بطور گواہ طلب کیا گیا ہے۔ نوازشریف اپنے ہمراہ متعلقہ ریکارڈ اور دستاویزات ساتھ لائے ہیں۔

وزیراعظم نواز شریف سے قبل جے آئی ٹی ان کے دونوں صاحبزادوں حسین نواز اور حسن نواز سے شریف خاندان کے اثاثوں سے متعلق تحقیقات کرچکی ہے۔