پاکستان علماء کونسل : نئے سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کے تقرر کا خیرمقدم

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
دو منٹ read

پاکستان علماء کونسل نے شہزادہ محمد بن سلمان کا سعودی عرب کے نئے ولی عہد کے طور پر تقرر کا خیرمقدم کیا ہے اور ان کے تقرر پر انھیں ،سعودی حکومت اور عوام کو مبار ک باد پیش کی ہے۔

پاکستان علماء کونسل کے چیئرمین حافظ طاہر محمود اشرفی نے ایک بیان میں کہا ہے کہ سعودی عرب اور اس کی بیعت کونسل نے شہزادہ محمد بن سلمان کا ولی عہد کے عہدے پر تقرر کرکے ایک دانش مندانہ فیصلہ کیا ہے کیونکہ وہ اپنی قائدانہ صلاحیتوں اور اہلیت کے لیے معروف ہیں اور اس کا اظہار ان کے زیر نگرانی مملکت کے لیے وضع کردہ وژن 2030ء سے بھی ہوا تھا۔

علامہ طاہر اشرفی نے مزید کہا کہ نائب ولی عہد اور وزیر دفاع کی حیثیت سے شہزادہ محمد بن سلمان نے بعض بڑے دلیرانہ اور جرآت مندانہ فیصلے کیےتھے اور آپریشن فیصلہ کن طوفان اور رعد الشمال جیسے فیصلے اس کا مظہر ہیں۔انھوں نے اسلامی فوجی اتحاد کی تشکیل کے لیے بھی شہزادہ محمد کی کاوشوں کو سراہا ہے۔

انھوں نے کہا کہ پاکستان علماء کونسل سعودی عرب کے اس دانش مندانہ فیصلے کی حمایت کرتی ہے۔ وہ سعودی مملکت ،اس کے عوام اور نوجوان ولی عہد شہزادے کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کرتی ہے اور مستقبل میں ان کی کامیابی کے لیے دعا گو ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں