کوئٹہ: خود کش حملے کے نتیجے میں 9 افراد جاں بحق، 12 زخمی

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size

پاکستان کے رقبے کے لحاظ سے سب سے بڑے صوبہ بلوچستان کے شہر کوئٹہ میں آئی جی آفس کے سامنے ایک خود کش حملہ ہوا۔ خود کش حملے کے نتیجے میں 9 افراد جاں بحق جبکہ 12افراد زخمی ہوئے ہیں۔

دھماکہ کوئٹہ میں گلستان روڈ پر واقع جناح چیک پوسٹ کے قریب ہوا۔ دھماکے میں چار پولیس اہلکار سمیت 9 افراد جاں بحق ہوئے ہیں۔

میڈیا سے بات کرتے ہوئے ابتدائی طور پر ڈپٹی کمشنر محمد عتیق نے بتایا کہ اس دھماکے کے نتیجے میں چھ افراد ہلاک جبکہ 12 سے زیادہ زخمی ہوئے ہیں۔

دوسری جانب حکومت بلوچستان کے ترجمان انوار الحق کاکڑ نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ گلستان روڈ پر واقع شہدا چوک کے قریب جناح پوسٹ پر گاڑی کو رکنے کے لیے اشارہ کیا گیا جس پر دھماکہ ہوا۔

واضح رہے کہ زخمیوں میں ایک دس سالہ بچی بھی شامل ہے۔

زخمیوں کو فوری طور پر سول ہسپتال منتقل کر دیا ہے۔ سیکورٹی فورس نے علاقے کو فوری طور پر گھیرے میں لے لیا ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں