.

پاکستان میں شوّال کا چاند نظر آگیا، سوموار کو عید الفطر منائی جارہی ہے

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

پاکستان میں شوّال المکرم 1438ھ کا چاند نظر آگیا ہے اور سوموارکو ملک بھر میں مذہبی عقیدت وحترام سے عید الفطر منائی جارہی ہے۔

ملک کی مرکزی رؤیت ہلال کمیٹی کے چئیرمین مفتی منیب الرحمان نے اتوار کی شام اسلام آباد میں میڈیا کانفرنس میں شوال کا چاند نظر آنے کا اعلان کیا ہے۔

شوال کا چاند دیکھنے کے لیے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں مرکزی رؤیت ہلال کمیٹی کا اجلاس طلب کیا گیا تھا۔چاروں صوبائی دارالحکومتوں کراچی ،کوئٹہ ،پشاور اور لاہور میں زونل کمیٹیوں کے اجلاس ہوئے ہیں۔اہلِ اسلام چاند کی رؤیت کے ساتھ اپنے ہجری مہینے کا آغاز اور اختتام کرتے ہیں اور ٹھوس شہادتوں کی بنیاد نئے قمری ماہ کا چاند نظر آنے کا اعلان کیا جاتا ہے۔

پاکستان میں آج انتیسواں روزہ تھا ۔تاہم شمال مغربی صوبے خیبر پختونخوا کے بعض حصوں میں اتوار کو سعودی عرب کے ساتھ عید الفطر منائی گئی ہے۔خلیجی ریاست اومان میں بھی آج آخری روزہ تھا اور 26 جون سوموار کو وہاں عید الفطر منائی جارہی ہے۔