مدینہ منورہ: سڑک حادثے میں 6 پاکستانیوں سمیت 10 افراد جاں بحق

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

سعودی عرب میں مدینہ المنورہ کے قریب سڑک کے المناک حادثے میں ایک ہی خاندان سے تعلق رکھنے والے 6 پاکستانیوں سمیت 10 افراد جاں بحق ہو گئے۔

نامہ نگار کے مطابق مدینہ ہائی وے پر مخالف سمت سے آنے والی دو گاڑیاں ایک دوسرے سے ٹکرا گئیں جس کے نتیجے میں بچوں سمیت 10 افراد جاں بحق اور 5 زخمی ہو گئے۔

سعودی ہلال احمر کے ترجمان عبداللہ ابو زید کا کہنا ہے کہ حادثہ رابغ شہر کے قریب پیش آیا۔ ایک گاڑی میں پاکستانی خاندان سوار تھا جب کہ دوسری گاڑی سوڈانی تارکین وطن کی تھی۔ زخمیوں کو اسپتال میں طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے اور ان کی حالت تشویش ناک بتائی جاتی ہے۔ جاں بحق ہونے والوں میں سے 6 کا تعلق پاکستان اور 4 کا تعلق سوڈان سے ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں