قطری وزیر خارجہ کی پاکستان آمد، وزیر اعظم سے ملاقات، خلیج بحران پر تبادلہ خیال

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size

قطر کے وزیر خارجہ شیخ محمدعبدالرحمان آل ثانی نے وزیر اعظم نواز شریف سے ملاقات کی ہے جس میں مشرق وسطی کی تازہ صورتحال پر تبادلہ خیال کیا ہے۔ قطر کے وزیر خارجہ شیخ محمد عبدالرحمان آل ثانی نے اسلام آباد میں وزیر اعظم نواز شریف سے ملاقات کی۔ ملاقات میں پاک قطر تعلقات سمیت مشرق وسطی کی تازہ صورتحال پرتبادلہ خیال کیا گیا۔

ملاقات کے دوران قطر کے وزیر خارجہ کا وزیر اعظم نواز شریف کی کوششوں پر شکریہ ادا کیا اور سعودی عرب، یو اے ای، بحرین اور مصر کے مطالبات اور اپنے موقف سے آگاہ کیا، شیخ محمد نے امیر کویت شیخ جابر الصباح کی مفاہمتی کوششوں سے متعلق بھی آگاہ کیا۔

وزیر اعظم نواز شریف نے کہا کہ خلیجی ممالک کے ساتھ دوستانہ تعلقات پاکستان کی ترجیح ہیں، پاکستان اور قطر کے درمیان برادرانہ تعلقات ہیں، وزیراعظم نے امیر کویت کی مشرق وسطی میں امن کے لیے کوششوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ پاکستان مشرق وسطی میں امن کوششوں اور تنازع کے حل کی مخلصانہ کوششوں کی حمایت کرتا ہے۔

پاکستان کی خواہش ہے کہ برادر اسلامی ممالک میں مسائل کا سفارتی حل تلاش کیا جائے، موجودہ خلیجی تنازع کے حل کے لیے مل کر کوششیں کرنا ہوں گی۔

مقبول خبریں اہم خبریں