بنی گالا میں نواز شریف کی نااہلی پر شکرانے کے نوافل

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

پاکستان کی عدالت عظمی کی طرف سے وزیراعظم نواز شریف کے خلاف فیصلہ آنے کے بعد تحریک انصاف کے چیرمین عمران خان نے شکرانے کے نوافل ادا کئے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق سپریم کورٹ نے پاناما کیس میں نوازشریف کو نااہل جب کہ پوری شریف فیملی کے خلاف مقدمہ درج کرنے اور نیب میں ان کے خلاف ریفرنس دائر کرنے کا بھی حکم دے دیا ہے۔

خبر ملتے ہی بنی گالہ میں اپنی رہائش گاہ میں موجود تحریک انصاف کے چیرمین عمران خان نے شکرانے کے نوافل ادا کئے. دوسری جانب پی ٹی آئی کے رہنما شاہ محمود قریشی اور دیگر رہنما بھی فیصلہ سننے کے بعد بنی گالہ پہنچنا شروع ہو گئے ہیں۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں