’عازمین حج کا پہلا قافلہ پاکستان سے جدہ پہنچا‘

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

فریضہ حج کی ادائی کے لیے دنیا بھر سے قافلے حجاز مقدس کی طرف رواں دواں ہیں مگر جدہ قدم رکھنے والے پہلے عازمین حج کا اعزاز پاکستان کو حاصل ہوا ہے۔ رواں موسم حج کے لیے جدہ کے بین شاہ عبدالعزیز الاقوامی ہوائی اڈے پر پہلا قافلہ اسلامی جمہوریہ پاکستان سے پہنچا ہے۔

العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق جدہ کے بین الاقوامی ہوائی اڈے پر پاکستان کے 325 مردو خواتین عازمین حج پہنچے جہاں ان کا پرتپاک استقبال کیا گیا۔

سعودی عرب کے ڈائریکٹر حج وعمرہ فیصل مدنی نے ایک بیان میں کہا ہے کہ دنیا بھر سے آنے والے عازمین حج کا ہوائی اڈوں پر استقبال کیا جائے گا۔ اس موقع پر عازمین حج میں زم زم، تحائف اور مناسک حج کے بارے میں ضروری رہ نمائی کے لیے لٹریچر بھی فراہم کیا جا رہا ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں