.

سعودیہ میں مقیم پاکستانی کو وطن کی یاد کیسے ستانے لگی!

وطن کی یاد میں عربی ملی نغمہ گنگنانے کا منفرد انداز

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

غریب الوطن لوگوں کو اپنے دیس کی یاد کتنی ستاتی ہے، یہ احساس ان غریب الوطن افراد ہی کو ہوتا ہے۔ وطن کی یاد کے ایک منفرد احساس کا اظہار سعودی عرب میں مقیم ایک پاکستانی نے عربی زبان میں نغمہ گا کر کیا ہے۔

العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق سوشل میڈیا پر ایک فوٹیج سامنے آئی ہے جس میں ایک پاکستانی شہری ایک سعودی شہری کے کہنے پر عربی زبان میں ایک ملی نغمہ گاتا ہے۔

ایک مقامی صحافی محمد سلامہ کے مطابق ’وطنی الحبیب‘ کا نغمہ خوبصورت آواز میں گنگنانے والے پاکستانی شہری کا نام اعجاز ہے۔

سوشل میڈیا پر شہریوں نے پاکستانی شہری کی جانب سے خوبصورت عربی ملی نغمہ سنانے پر اس کی تکریم پر زور دیا ہے۔