.

امریکی وزیرِ خارجہ ریکس ٹیلرسن اسلام آباد پہنچ گئے

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

امریکا کے وزیرِ خارجہ ریکس ٹیلرسن ایک روزہ دورے پر اسلام آباد پہنچ گئے ہیں۔

وزیرِ خارجہ کا منصب سنبھالنے کے بعد ٹیلرسن کا پاکستان کا یہ پہلا دورہ ہے جس کے دوران وہ اپنے پاکستانی ہم منصب خواجہ محمد آصف کے علاوہ وزیرِاعظم شاہد خاقان عباسی سے بھی ملاقات کریں گے۔

ٹیلرسن کے دورۂ پاکستان کو دو طرفہ تعلقات کو معمول پر لانے کی جانب ایک اہم قدم قرار دیا جا رہا ہے۔

پاکستان آمد سے قبل ریکس ٹیلرسن نے پیر کو کابل کا غیرعلانیہ دورہ کیا تھا جہاں انہوں نے افغان رہنماؤں کے ساتھ جنوبی ایشیا سے متعلق امریکا کی نئی حکمتِ عملی پر بات چیت کی تھی۔

امریکی وزیرِ خارجہ نے اپنے دورے کے دوران افغان صدر اشرف غنی، چیف ایگزیکٹو عبداللہ عبداللہ اور قومی سلامتی کے مشیر حنیف اتمر سے ملاقاتیں کی تھیں۔

ٹیلرسن پاکستان کے دورے کے بعد بھارت جائیں گے۔