.

بھارتی فوج کی لیپہ سیکٹر میں فائرنگ سے دو خواتین جاں بحق

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

بھارتی فوج کی ایک مرتبہ پھر بلااشتعال فائرنگ کے نتیجے میں 2 شہری خواتین جاں بحق جبکہ 6 افراد زخمی ہو گئے۔ بھارتی فوج کی جانب سے لائن آف کنٹرول کی خلاف ورزی کا سلسلہ رکا نہیں ہے بلکہ وقفے وقفے سے مسلسل جاری ہے۔

فوج کے شعبہ تعلقات عامہ [آئی ایس پی آر] کے مطابق کنٹرول لائن کی خلاف ورزی کرتے ہوئے بھارتی فوج نے بلااشتعال بھاری مارٹر گولے فائر کیے اور خود کار ہتھیاروں سے فائرنگ کی۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ بدھ کے روز بھارتی فوج نے وادی لیپہ کے نو کوٹ اور قیصر کوٹ گاؤں میں شہریوں کو نشانہ بنایا۔ بھارتی بلااشتعال فائرنگ سے 2 پاکستانی شہری خواتین جاں بحق جبکہ 6 افراد زخمی ہو گئے۔

جاں بحق ہونے والی خواتین میں نو کوٹ گاؤں کی سمیرا یونس اورمریم شامل ہیں جبکہ 6 زخمیوں میں نوکوٹ کے 5 اور قیصر کوٹ کا ایک شہری شامل ہے جن کے نام شکیل، انور بیگ، منیر، ذیشان، رفیق اور نسرین ہیں۔ زخمیوں کو لیپہ آرمی میڈیکل سینٹرمیں طبی امداد دی جا رہی ہے۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ پاک فوج کی جانب سے بھارتی بلا اشتعال فائرنگ وگولہ باری کا منہ توڑ جواب دیا گیا۔ پاک فوج کی بھرپور جوابی کارروائی کے نتیجے میں 4 بھارتی چوکیوں کو بھاری نقصان پہنچا ہے۔