.

پھرتیاں: پی آئی اے دو میتیں امریکا بھول آئی

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

پاکستان کی قومی فضائی کمپنی 'پی آئی اے' کے عملے کی لاپرواہی کا ایک اور واقعہ سامنے آیا ہے۔ پی آئی اے 2 پاکستانیوں کی میتیں امریکا میں بھول آئی۔

ترجمان پی آئی اے مشہود تاجور نے وا قعہ پر معافی مانگتے ہوئے کہا کہ پاکستان ایئر لائن غمزدہ خاندانوں کے دکھ میں شریک اور معذرت خواہ ہے۔ دونوں میتیں نیویارک میں قومی ایئرلائین کو گراونڈ ہینڈلنگ سروس دینے والی ایجنسی کی لاپرواہی سے امریکا ہی میں رہ گئیں۔ ہینڈلنگ ایجنسی کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی۔

ترجمان نے کہا کہ پی آئی اے کے سی ای او مشرف رسول نے واقعہ کا نوٹس لے لیا۔ میتوں کی آخری رسومات تک تمام انتظامات ادارے کو کرنے کے احکامات جاری کئے ہیں۔ ترجمان نے بتایا کہ ایک میت اتحاد ایئرلا ئنز کے ذریعے یکم نومبر کو لاہور پہنچائی جائے گی۔ دوسری میت کو اہل خانہ کی ہدایت پر امریکی ریاست میری لینڈ میں سپرد خاک کیا جائے گا۔