.

پاکستان فوج کے سربراہ کی سرکاری دورے پر تہران آمد

جنرل باجوہ دورے میں ایران کی اعلیٰ ترین سول اور عسکری قیادت سے ملاقاتیں کریں گے

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

پاکستان فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ سرکاری دورے پر ایران کے دارالحکومت پہنچ گئے ہیں۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے جاری کردہ بیان کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سرکاری دورے پر ایران کے دارالحکومت تہران پہنچے ہیں۔ اپنے دورے کے دوران پاک فوج کے سربراہ ایران کی اعلیٰ ترین سول اور عسکری قیادت سے ملاقاتیں کریں گے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ ایران کی قیادت سے خطے کی صورت حال، سرحدی امور اور دیگر معاملات پر تبادلہ خیال کریں گے۔

واضح رہے کہ کچھ ہفتے قبل پاکستانی وزیر خارجہ خواجہ آصف نے بھی ایران کا دورہ کیا تھا جس میں انہوں نے صدر حسن روحانی اور اپنے ہم منصب جواد ظریف سے ملاقات کی تھی۔