.

شٹل کاک برقع میں ریحام خان کی تصاویر نے سوشل میڈیا پر دھوم مچا دی

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی سابق اہلیہ اور معروف صحافی ریحام خان کی برقع میں ملبوس تصاویر نے سوشل میڈیا پر دھوم مچا دی ہے۔

گذشتہ روز ریحام خان نے ٹویٹراور انسٹاگرام پر اپنی چند تصاویر شیئر کی ہیں۔ان میں وہ روایتی پختون شٹل کاک برقع اوڑھے نظر آ رہی ہیں۔ تصاویر میں ریحام برقع میں ملبوس کافی خوش لگ رہی ہیں۔

ریحام نے ٹویٹر پرجلال شیرازی کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ’’بالآخر مجھے برقع مل گیا جس کے لیے میں نے کب سے کہہ رکھا تھا اورمجھےاس برقعے کا کافی دنوں سےانتظار تھا‘‘۔ جلال شیرازی خیبر پختونخوا یوتھ اسمبلی کے اسپیکر ہیں۔ان کا شمار ریحام خان کے قریبی ساتھیوں میں ہوتا ہے۔

ریحام نے انسٹاگرام پر تصویر شیئر کرتے ہوئے صارفین سے پوچھا ’’بتائیں شٹل کاک برقع میں کون ہے‘‘؟