.

افغانستان میں قتل ہونے والے پاکستانی سفارت کار اسلام آباد میں سپرد خاک

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

افغانستان کے شہر جلال آباد میں قتل کیے گئے پاکستانی سفارتی اہلکار نیئر اقبال کی نماز جنازہ ادا کردی گئی ہے۔ پاکستانی وزیر خارجہ خواجہ آصف، دفتر خارجہ کے اعلی حکام اور نمایاں شخصیات نے نماز جنازہ میں شرکت کی۔

مرحوم نیئر اقبال کو افغانستان کے شہر جلال آباد میں نامعلوم موٹر سائیکل سوار ملزمان نے فائرنگ کر کے قتل کر دیا تھا۔

رانا نیئر اقبال جلال آباد میں پاکستانی قونصل خانے کے ویزہ سیکشن میں اسسٹنٹ تھے۔ مقتول کا جسد خاکی طورخم بارڈر کے راستے پاکستان لایا گیا۔ جسد خاکی بعد ازاں مقتول کی اسلام آباد میں رہائش گاہ منتقل کیا گیا۔

نیئر اقبال کا تعلق سیالکوٹ سے تھا اور ان کے پانچ بیٹے ہیں۔ حال ہی میں انہیں جلال آباد میں قائم پاکستانی قونصل خانے میں تعینات کیا گیا تھا۔