.

شوگر جیسے خطرناک مرض میں مبتلا ہونے والی مشہورشخصیات

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

ذیابیطس ( شوگر) کی پیچیدگیوں ، علامات ، علاج اور پرہیز سے آگاہی فراہم کرنے کے لئے پاکستان سمیت دنیا بھر میںشوگر کے مرض کا عالمی دن گذشتہ روز منایا گیا ۔ اس دن کا منانے مقصد مرض کی بڑھتی ہوئی شرح پر قابو پانے کیلئے دنیا کو متوجہ کرناہے۔ یہ دن پہلی مرتبہ 2007 میں منایا گیا۔

اقوام متحدہ کے عالمی ادارہ صحت کی سروے رپورٹ کے مطابق دنیا بھر میں اس مرض سے تقریبا 80فیصد اموات کم آمدنی والے ممالک میں ہوتی ہیں۔

ڈبلیو ایچ او کا کہنا ہے کہ اگر مناسب اقدامات نہ کئے گئے تو2030ء تک ذیا بیطس دنیا کی ساتویں بڑی جان لیوا بیماری بن جائے گی۔ماہرین کے مطابق ذیابیطس کے اسباب میں موٹاپا، تمباکو نوشی اور ورزش نہ کرنا اہم وجوہات ہیں، چند احتیاطی تدابیرپر عمل کرکے اس مرض سے محفوظ رہا جا سکتا ہے جبکہ مرض لاحق ہونے کے باوجود بھی معمول کے مطابق زندگی گزاری جا سکتی ہے۔
ادھر سلور اسکرین پر ہمیشہ صحت مند اور تندرست نظرآنے والے کئی اداکار حقیقت میں مختلف بیماریوں کا شکار ہوتے ہیں۔ ان میں اداکار فوادخان، زیبا بختیار اور سونم کپور شوگر کے مرض میں مبتلا ہیں۔ شوگر موروثی مرض ہے اور اکثر یہ والدین یا خاندان کے کسی فرد کے ذریعےبچوں میں منتقل ہوجاتی ہے۔ شوبز انڈسٹری سے تعلق رکھنے والے بیشتر اداکار اور نامور کھلاڑی بھی اس موذی کا مرض کا شکار ہیں۔

فواد خان:

پاکستان سمیت بھارتیوں کو بھی اپنی اداکاری اور پرکشش شخصیت کا دیوانہ بنانےو الے اداکار فواد خان کے بارے میں شاید ہی کسی کویہ بات معلوم ہو کہ ٹی وی پر ہمیشہ تروتازہ اور فٹ دکھائی دینے والے فواد خان شوگر جیسی خطرناک بیماری میں مبتلا ہیں۔ فواد خان صرف 17 برس کی عمر میں شوگرکا شکار ہوئے تھے۔ ایک انٹرویو کے دوران فواد خان نےاس بات کا اعتراف کرتے ہوئے کہا تھا اس بیماری کی وجہ سگریٹ نوشی ہے۔

زیبا بختیار

فلم اور ڈرامہ انڈسٹری کی معروف اداکارہ زبیا بختیار جنہوں نے اپنی اداکاری کے ذریعے بے پناہ شہرت حاصل کی ، بدقسمتی سے خوبصورت نظر آنے والی زیبا بختیار ذیابیطس کے مرض کا شکار ہیں۔

سونم کپور:

یقیناً آپ کے لیے اس بات پر یقین کرنا مشکل ہوگا کہ بھارتی اداکار انیل کپور کی صاحبزادی اداکارہ سونم کپور بھی شوگر کے مرض میں مبتلا ہیں لیکن یہ بالکل سچ ہے۔ سونم کپور کو نوعمری میں یہ بیماری تشخیص ہوئی ۔ سونم بچپن میں کافی موٹی تھیں اور شوگر کی وجہ بھی ان کا یہی موٹاپا تھا۔ اداکارہ سونم نوعمری میں شوگر کے مرض سے چھٹکارہ حاصل کرنے کے لیے دوائیں لیتی تھیں تاہم اب وہ انسولین کے انجیکشن لیتی ہیں۔

وسیم اکرم:

پاکستان کرکٹ کے لیجنڈ کھلاڑی وسیم اکرم بھی شوگر کے مرض میں مبتلا ہیں تاہم ان کی یہ بیماری کسی سے چھپی ہوئی نہیں ہے۔ وسیم اکرم کو 30 سال کی عمر میں یہ بیماری کی تشخیص ہوئی تھی انہوں نے ایک انٹرویو کے دوران اپنی بیماری کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا تھا کہ جس وقت مجھ پر انکشاف ہو اکہ میں شوگر کے مرض میں مبتلا ہوں مجھے بہت حیرت ہوئی تھی کیونکہ میں صحت مند اسپورٹس مین تھا اور میرے خاندان میں بھی کسی کو یہ بیماری نہیں تھی، وہ وقت بہت مشکل تھا۔ تاہم وسیم اکرم نے اپنی بیماری سے ہارنے کے بجائے لڑنے کا فیصلہ کیا اور آج وہ شوگر کے مریض ہونے کے باوجود ایک صحت مند زندگی گزار رہے ہیں۔

ہیلے بیری:

نامورہالی ووڈ اداکارہ ہیلے بیری بھی شوگر کے مرض میں مبتلا ہیں۔ انہیں 23 سال کی عمر میں معلوم ہوا کہ وہ اس موذی مرض کا شکار ہوگئی ہیں۔ ہیلے بیری بھی شوگر کے مرض سے چھٹکارہ حاصل کرنے کے لیے انسولین کے انجیکشن لیتی ہیں اس کے علاوہ اپنی خوراک کا خیال رکھنے کے ساتھ ورزش بھی کرتی ہیں جس کے باعث ان کی شوگر کنٹرول میں رہتی ہے۔