.

سکھر: کوئلے سے بھرا ٹرک وین پر الٹ گیا، 20 افراد جاں بحق اور 11 زخمی

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

صوبہ سندھ میں قومی شاہراہ پر خیر پور کے مقام پر کوئلے سے بھرا ٹرک مسافروین پر الٹ گیا جس کے نتیجے میں20افراد جاں بحق اور 11 زخمی ہوگئے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ٹھیری بائی پاس کے قریب قومی شاہراہ پر کوئلے سے بھرا ٹرک وین پر الٹ گیا جس کے نتیجے میں20 افراد جاں بحق اور 11 زخمی ہوگئے۔ موٹر وے پولیس اور ریکسیو اداروں نے جائے حادثہ پر پہنچ کر امدادی کارروائیاں کرتے ہوئے ٹرک کے نیچے دبے لوگوں کو نکالا۔

لاشوں اور زخمیوں کو خیر پور کے اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جہاں متعدد زخمیوں کی حالت تشویش ناک بتائی جاتی ہے، جس کی وجہ سے ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔ حکام کے مطابق مسافر وین رانی پور سے سکھر جا رہی تھی اور حادثہ دھند کی وجہ سے پیش آیا۔