.

حکومت کا اسلام آباد میں فوج طلب کرنے کا فیصلہ

فوج اہم سرکاری عمارتوں کے تحفظ کی خاطر بلائی گئی ہے

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

پاکستان کی وزارت داخلہ نے آئین کی دفعہ 245 کے تحت ملک کے دارالحکومت میں امن و امان کی صورتحال کے پیش نظر فوج طلب کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

اس سوال پر کہ کیا فوج دھرنے کے مظاہرین کے خلاف جاری آپریشن میں شرکت کرے گی، وزارت داخلہ کے اہلکار نے کہا کہ فوج کی تعیناتی صرف حساس عمارتوں کی حفاظت کے لیے کی جائے گی۔ یہ واضح نہیں کیا گیا کہ ایسا ہفتے کی شب کیا جائے گا یا اتوار کو۔

ماضی میں دھرنے کے موقع پر پاکستان فوج کے دستے پارلیمنٹ سمیت اہم قومی عمارتوں کی حفاظت کے لئے تعینات کئے گئے تھے۔