.

زرعی یونیورسٹی ڈائیریکٹوریٹ پشاور پردہشت گردوں کا حملہ،11 افراد جاں بحق

تمام دہشت گرد ہلاک

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

خیبر پختونخوا صوبہ کے صدر مقام پشاور کی زرعی یونیورسٹی میں دہشت گردوں کے حملے میں فائرنگ سے 11 افراد جاں بحق ہو گئے جبکہ پاکستانی فوج، ایف سی کے نیم فوجی دستے اور پولیس نے علاقے کا محاصرہ کر رکھا ہے۔

پولیس ذرائع کے مطابق حملہ آوروں نے پشاور کی زرعی یونیورسٹی کے سامنے ڈائریکٹوریٹ جنرل ایگریکلچرل ریسرچ کی عمارت پر حملہ کیا جس کے بعد فائرنگ کا سلسلہ شروع ہوا اور تین دھماکوں کی آواز بھی سنی گئی تھیں۔

میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ 3 سے 4 حملہ آور برقع پہن کر ایگریکلچرل ڈائریکٹریٹ میں داخل ہوئے۔ حملہ آور پوری تیاری کے ساتھ آئے ہیں اور ان کے پاس ہینڈ گرینیڈ اور دستی بم بھی موجود ہے۔

خیال رہے کہ پشاور کا یونیورسٹی روڈ پر انتہائی اہم عمارات موجود ہیں تاہم پولیس کے مطابق یونیورسٹی روڈ کو ٹریفک کے لیے بند کردیا گیا ہے جبکہ علاقے کی فضائی نگرانی بھی کی جا رہی ہے۔