.

سعودی عرب،پاکستان کی مشترکہ انسداد دہشت گردی مشقیں ’’الشہاب دوم‘‘ جاری

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

پاکستان اور سعودی عرب کے کمانڈو دستوں کی شہزادہ نایف سکیورٹی سٹی الریاض میں مشترکہ انسداد دہشت گردی مشقیں ’’الشہاب دوم‘‘ جاری ہیں۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ "آئی ایس پی آر" کے مطابق یہ مشقیں دو ہفتے جاری رہیں گی۔ان کا آغاز 25 نومبر کو ہوا تھا اور 10 دسمبر کو یہ اختتام پذیر ہوں گی۔ پاکستانی دستے میں اسپیشل سروسز گروپ (ایس ایس جی) کے 68 افسر اور جوان شامل ہیں۔

آئی ایس پی آر کے مطابق ان مشقوں میں شریک کمانڈوز کو ایک دوسرے کے انسداد دہشت گردی کے شعبے میں تجربات سے استفادے کا موقع ملے گا اور دونوں افواج اور ممالک کے درمیان دو طرفہ تعاون مضبوط ہو گا۔