.

بیت المقدس سے متعلق امریکی اعلان پر آج ملک بھر میں احتجاج

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے اعلان کے بعد پاکستان سمیت عالمی برادری نے شدید رد عمل کا اظہار کیا ہے جب کہ پاکستان نے معاملے کو عالمی قوانین کی خلاف ورزی قرار دیتے ہوئے فیصلہ واپس لینے کا بھی مطالبہ کیا ہے۔

امریکی صدر کے اعلان کے بعد پاکستان میں آج نماز جمعہ کے بعد جماعت اسلامی سمیت دیگر مذہبی جماعتوں اور تنظیموں نے احتجاج کا اعلان کیا ہے۔

جماعت اسلامی کے امیر سراج الحق کا ملک گیر احتجاج کا اعلان کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ٹرمپ کا القدس کو اسرائیلی دارالحکومت قراردینا جلتی پر تیل ڈالنے کے مترادف ہے، ڈونلڈ ٹرمپ نے عالمی امن کو خطرے میں ڈال دیا ہے، مسلم حکمران متحد ہوکر امریکی فیصلے کے خلاف لائحہ عمل دیں۔

پاکستان نے بیت المقدس سے متعلق امریکی اقدام عالمی قوانین کی خلاف ورزی قرار دیدیا

مظاہرین نے مطالبہ کیا کہ بیت المقدس کو اسرائیل کا دارالخلافہ تسلیم کرنے کا اعلان واپس لیا جائے، اگر اعلان واپس نہ لیا گیا تو احتجاج کا سلسلہ جاری رکھیں۔