.

حکمران جماعت مسلم لیگ(ن) کو دھچکا: 5 ارکان اسمبلی مستعفی

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

ختم نبوت کانفرنس میں مسلم لیگ (ن)کے 2ایم این ایز اور 3 ایم پی ایز نے اپنے عہدوں سے مستعفی ہونے کا اعلان کر دیا۔ اتوار کو فیصل آباد میں آستانہ عالیہ سیال شریف کے سجادہ نشین پیر خواجہ حمید الدین سیالوی کی صدارت میں ختم نبوت کانفرنس ہوئی جس میں مسلم لیگ(ن)کے 5ارکان اسمبلی نے استعفیٰ دینے کا اعلان کر دیا۔

مسلم لیگ(ن)کی ایم این اے غلام بی بی بھروانہ، ایم این اے ڈاکٹر نصار جٹ، ایم پی اے نظام الدین سیالوی، ایم پی اے محمد خان بلوچ اور ایم پی اے مولانا رحمت اللہ اسٹیج پر پہنچے اور سب نے باری باری اپنے مستعفی ہونے کا اعلان کر دیا۔

مستعفی ارکان نے سیال شریف درگاہ کے پیر اور تحریک لبیک کے رہنما پیر حمیدالدین سیالوی کو اپنے استعفی پیش کرتے ہوئے کہا کہ ختم نبوت پر جان بھی قربان ہے،ہم مطالبہ کرتے ہیں کہ وزیراعلی پنجاب اور وزیرقانون راناثنااللہ فوری طور پر مستعفی ہوں، اگر انہوں نے اپنے عہدوں سے استعفے نہ دیے تو پھر بہت سے ارکان اسمبلی بھی ہماری صف میں شامل ہونے کو تیار ہیں۔