.

شادی میں موبائل فون، ڈالر اور ریال نچھاور کیے گئے

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

ریئلٹی شوز میں موبائل فون اور دیگر انعامات سے حاضرین کو نوازا جاتا ہے مگر یہاں قصہ کچھ اور ہے۔

پاکستان کے علاقے رحیم یار خان میں ایک شادی کے دوران باراتیوں نے دلہا دلہن پر موبائل فونز کے ساتھ ساتھ غیر ملکی کرنسی جن میں ڈالر اور ریال شامل ہیں نچھاور کر دیئے۔

باراتیوں نے یہ منفرد طریقہ چاہے خوشی میں اپنایا ہو یا دکھاوے کے لیے لیکن جس جس کے ہاتھ میں موبائل فونز کے ڈبے یا ڈالڑ اور ریال لگے ان کی تو صحیح معنوں میں خوشی دیدنی تھی۔