.

چیف جسٹس کا"تقریر کی طوالت اور عورت کی سکرٹ" سے متعلق بیان تنقید کی زد میں!

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

پاکستان کے چیف جسٹس جناب جسٹس ثاقب نثار نے گذشتہ روز ایک تقریر کے دوران کہا تھا کہ 'تقریر کی طوالت عورت کی سکرٹ کی طرح ہونی چاہیے جو نہ اتنی لمبی ہو کہ لوگ اس میں دلچسپی کهو دیں اور نہ ہی اتنی مختصر کہ موضوع کا احاطہ نہ کر سکے۔'

اس بیان کے بعد سوشل میڈیا پر چیف جسٹس کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔بعض نے اس بیان کو غیر مہذب قرار دیا ہے۔

اس وقت ایک نیا ٹرینڈ 'چیف جسٹس معذرت کریں' شروع ہوا ہے جس میں لوگ مطالبہ کر رہے ہیں کہ چیف جسٹس اس 'جنسی قسم' یعنی صنفی طور پر متعصبانہ بیان پر معذرت کریں۔