.

قطر کی جانب سے حج پر سیاست چکمانے کی نئی کوششیں قابل مذمت ہیں: پاکستان علما کونسل

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

پاکستان علماء کونسل نے گزشتہ حج موسم میں قطر کی جانب سے حج انتظامات کو بین الاقوامی شکل دینے کی کوشش پر شدید غم و غصے کا اظہار کیا ہے۔

ایک بیان میں کونسل کے سربراہ حافظ طاہر محمود اشرفی نے واضح کیا کہ حرمین شریفین اور حج کو بین الاقوامی انتظامیہ کے حوالے کرنے کی کوشش خطرناک سازش ہے۔ قطر اس حوالے سے ایران کے عیارانہ نقش قدم پر چل رہا ہے۔ انھوں نے کہا ہے کہ پاکستانی علماء حرمین شریفین اور حج انتظامات کو بین الاقوامی ادارے کے حوالے کرنے کی کوششوں کو اسلامی مقامات مقدسہ کے خلاف خطرناک سازش سمجھتے ہیں۔

بقول طاہر اشرفی پاکستانی علماء اس اقدام کو حرمین شریفین کے خلاف جنگ کے مترادف مانتے ہیں۔ انھوں نے کہا کہ قطر کو سیاسی مقاصد کیلئے حرمین شریفین اور حج انتظامات کو استعمال کرنے سے گریز کرنا ہو گا۔ امت مسلمہ کو مکمل بھروسہ ہے کہ سعودی عرب اور اس کی قیادت حج انتظامات مثالی شکل میں کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔