.

اردن کے شاہ عبداللہ دوم کا پاکستان کا 2روزہ دورہ مکمل ،وطن واپس روانہ

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

اردن کے شاہ عبداللہ دوم پاکستان کا دو روزہ دورہ مکمل کر کے وطن واپس روانہ ہو گئے ہیں۔ وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے معزز مہمان کو الوداع کیا۔ وزیر دفاع خرم دستگیر،اعلیٰ سول و عسکری حکام بھی نو ر خان ایئر بیس پر موجود تھے۔

روانگی سے قبل نور خان ایئر بیس پر انکے اعزاز میں شاندار فضائی مظاہرہ کیا گیا۔ پاکستان میں تیار ہونے والے جے ایف 17 تھنڈر طیارے نے فضائی کرتب دکھائے۔ اردن کے شاہ عبداللہ نے فضائی مظاہرے میں خصوصی دلچسپی لی اور طیارے کی کارکردگی کو سراہا۔

پاکستان میں قیام کے دوران اردن کے شاہ عبداللہ دوم نے وزیراعظم پاکسان شاہد خاقان عباسی اور صدر ممنون حسین کے ساتھ ملاقات کی۔

ملاقات میں صدر ممنون حسین نے اردن کے شاہ عبداللہ دوم سے قبلہ اول پر اردن کے موقف کو سراہتے ہوئے کہا کہ پاکستان بھی مسجد اقصی اور القدس کے حوالے سے اردن کے ساتھ کھڑا ہے اور قبلہ اول کے خلاف ناپاک اسرائیلی ہتھکنڈے ہرگز بھی کامیاب نہیں ہونے دے گا۔