.

حیدر آباد: ٹرک اور وین کا تصادم، 11 افراد جاں بحق

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

حیدرآباد میں ٹنڈو محمد خان روڈ پر ٹرک اور وین کے تصادم میں 11 افراد جاں بحق جبکہ 3 افراد زخمی ہو گئے۔

پولیس کے مطابق ٹنڈو محمد خان روڈ پر ہوسڑی کے قریب ٹرک اور وین کی ٹکر کے نتیجے میں 9 خواتین اور بچوں سمیت 11 افراد جاں بحق ہو گئے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ حادثے کے نتیجے میں 3 افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔

ذرائع کے مطابق حادثے میں جاں بحق افراد کی لاشیں سول اسپتال منتقل کردی گئیں جبکہ زخمی افراد کو طبی امداد دی جا رہی ہے۔