.

جموں فوجی کیمپ پر حملے میں ملوث ہونے کا بھارتی الزام مسترد

بھارت ہمیشہ کی طرح تحقیقات سے پہلے بے بنیاد الزامات لگانا شروع کر دیتا ہے

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

پاکستان نے مقبوضہ کشمیر میں سنجوان کیمپ پر مبینہ حملے سے متعلق بھارتی الزام کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان اس قسم کے تمام الزامات کی سختی سے تردید کرتا ہے۔

اتوار کو ترجمان دفتر خارجہ ڈاکٹر محمد فیصل نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ بھارت ہمیشہ کی طرح تحقیقات سے پہلے بے بنیاد الزامات لگانا شروع کر دیتا ہے بھارتی میڈیا پاکستان کوبد نام کرنے کے لیے اس قسم کی خبریں نشر کرتا ہے بھارتی ہتھکنڈوں کا مقصد مقبوضہ کشمیر میں ریاستی دہشت گردی سے توجہ ہٹانا ہے۔

ترجمان کے مطابق بھارتی حکام کے غیر ذمہ دارانہ اور بے سروپا الزامات طے شدہ طریقہ کار ہے۔ بھارتی میڈیا گمراہی اور جنگی جنون پیدا کررہا ہے بھارتی ہتھکنڈے مقبوضہ کشمیر میں ریاستی دہشت گردی سے دنیا کی توجہ ہٹانے کی کوشش ہے پرامن کشمیریوں پر بھارتی بربریت بین الاقوامی طور پر رجسٹرڈ ہے مقبوضہ کشمیر میں ماروائے عدالت قتل تضحیک آمیز مقدمات پھانسیاں معمول ہیں۔

تمام مشکلات کے باوجود کشمیری حق خود ارادیت کے لیے پر عزم ہیں امید ہے کہ دنیا بھارت کو انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں سے روکے گی امید ہے کہ عالمی برادری کنٹرول لائن اور ورکنگ بائونڈری پر بھارتی اشتعال انگیزیوں کا نوٹس لے گی۔ بھارت کوکسی بھی مہم جوئی سے باز رکھا جائے گا ۔ پاکستان کی طرف سے ایک بار پھر یہ بھی کہا گیا ہے کہ عالمی برادری مسئلہ کشمیر کو اقوام متحدہ اور کشمیریوں کی امنگوں کے مطابق حل کرائے۔