.

سعودی عرب اور پاکستان کی خلیج عرب کے پانیوں میں مشترکہ بحری مشقیں

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

پاکستان کی بحریہ اور سعودی عرب کی شاہی بحریہ کی خلیج عرب کے پانیوں میں مشترکہ جنگی مشقیں جاری ہیں۔

’’سمندری ہوا 11 ‘‘اور ’’ساحلی ڈھال 4 ‘‘ کے نام سے یہ مشقیں شاہ عبدالعزیز نیول بیس سے کی جارہی ہیں۔سعودی افواج کے ڈائریکٹر ٹریننگ بریگیڈئیر جنرل ساجر بن رافید العنزی نے بتایا ہے کہ ان فوجی مشقوں کے دوران میں سعودی عرب اور پاکستان کے بحری جہازوں نے مشترکہ جنگی کارروائیوں میں حصہ لیا ہے۔

بحری فورسز کے فوجیوں نے آبدوزوں اور بحری جہازوں پر اترنے ، ایندھن کی بھرائی اور راکٹ چلانے کی مشقیں کی ہیں ۔اس کے علاوہ زیرِ حرکت اہداف کو نشانہ بنانے کی کارروائیاں کی ہیں۔