.

'فلائی ناس' نے پاکستان کے لئے پروازوں کا نیا شیڈول جاری کر دیا

نئی منزلیں فضائی کمپنی کے جنوبی ایشیا کے لئے توسیعی پروگرام کا حصہ ہے

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

سستے اور معیاری سفر کی فضائی سروس فراہم کرنے والی سعودی عرب کی فضائی کمپنی 'فلائی ناس' رواں ہفتے سے پاکستان کے بڑے شہروں کے لئے چودہ براہ راست پروازیں شروع کر رہی ہے۔

'فلائی ناس' کے مطابق یہ منصوبہ جنوبی ایشیا میں کمپنی کے توسیعی پروگرام کا حصہ ہے۔ اس منصوبے کے تحت دمام، ریاض اور جدہ سے لاہور اور اسلام آباد کے لئے پروازیں شروع کی جائیں گی۔

کمپنی کے بیان کے مطابق اس سلسلے میں پہلی کمرشل فلائٹ کا آغاز جمعرات کے روز ریاض سے لاہور کی پرواز سے کیا جائے گا۔ اس کے بعد ریاض سے اسلام آباد اور دمام سے لاہور کی پروازوں کا آغاز جمعہ کے روز سے کیا جائے گا۔

ان نئی پروازوں کے ذریعے حج اور عمرہ زائرین کے علاوہ کاروباری مصروفیات اور سیاحت کے لئے سفر کرنے والے افراد کو بھی فائدہ ہو گا۔