.

کوئٹہ میں سیکورٹی فورسز پر فائرنگ، 4 اہلکار شہید

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

سیکیورٹی فورسز کی گاڑی پر نامعلوم دہشت گردوں نے فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں 4 اہلکار شہید ہو گئے۔ فوری طور پر شہید اہلکاروں کی شناخت ظاہر نہیں کی گئی ہے۔

پاکستان ٹیلی ویژن کے مطابق کوئٹہ کے گنجان آباد علاقے لانگو آباد میں دہشت گردوں کی جانب سے سیکیورٹی اہلکاروں کی گاڑی پر فائرنگ کی گئی، جس کے نتیجے میں 4 سیکیورٹی اہلکار شہید ہوگئے۔

سیکیورٹی اہلکاروں کی لاشوں کو سول اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ فائرنگ کے بعد علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا جب کہ سیکیورٹی فورسزنے علاقے کوگھیرے میں لے کرسرچ آپریشن شروع کردیا۔