.

پاکستان کے سابق کرکٹر کے بیٹے نے خودکشی کرلی

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

پاکستان کے سابق کرکٹر کے بیٹے نے خودکشی کر لی ہے. سابق انٹرنیشنل کرکٹر عامر حنیف کے بیٹے محمد زریاب نے خودکشی کر لی ہے. زریاب کراچی انڈر نائنٹین ٹیم میں شامل تھا تاہم منیجمنٹ نے کچھ عرصے بعد زائدالعمر قرار دے کر اسے ٹیم سے باہر نکال دیا. جس پر نوجوان کرکٹر زریاب دلبرادشتہ ہو گیا.

نوجوان کرکٹر زریاب نے گلے میں پھندا ڈال کر گذشتہ شب خودکشی کی. سابق انٹرنیشنل کرکٹر عامر حنیف کا کہنا ہے کہ بیٹے کو خود کشی پر مجبور کیا گیا ہے. کوچز کے رویئے سے دلبرادشتہ ہوکر میرا بیٹا چلا گیا دوسروں کے بیٹوں کو بچایا جائے.

محمد زریاب عامر حنیف کا بڑا بیٹا اور فرسٹ ایئر کا طالب علم تھا. نماز جنازہ آج نماز ظہر کے بعد کراچی میں میں ادا کی جائے گی.

زریاب نے لاہور میں ہونے والے انڈر۔19ٹورنامنٹ میں کراچی کی نمائندگی کی ، لیکن جب وہ کراچی سٹی کرکٹ ایسوسی ایشن کے زون فور سے کھیلنے گیا تو اسے زائد العمر قرار دیکر گھر واپس بھیج دیا گیا۔

عامرحنیف نے الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ ان کے بیٹے کو خود کشی پر مجبور کیا گیا، میرا بیٹاتو چلا گیا لیکن دوسروں کے بیٹوں کو بچایا جائے۔