.

مسلم لیگ (ن) کی صدارت کا فیصلہ پارٹی اجلاس میں ہو گا: مریم اورنگزیب

"پہلے بات کرنا مناسب نہیں، ویسے موزوں ترین پارٹی صدارتی امیدوار شہباز شریف ہیں"

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

پاکستان کی وزیر مملکت برائے اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ قانون سب کے لیے برابر ہونا چایئے اور دہرا معیار پاکستان کے لیے نقصان دہ ہو گا۔ مسلم لیگ (ن) کی صدارت کا فیصلہ کل بروز منگل کو پارٹی اجلاس میں ہو گا اور اس سے پہلے اس بارے میں بات کرنا مناسب نہیں، ویسے موزوں ترین پارٹی صدارتی امیدوار شہباز شریف ہیں لیکن اس حوالے سے پارٹی قیادت بیٹھ کر فیصلہ کرے گی۔

اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مریم اورنگزیب نے کہا کہ بہت سارے سوالات اٹھ رہے ہیں۔ عمران خان انسداد دہشت گردی عدالت سے مفرور رہے۔ انہوں نے پہلی مرتبہ درخواست دی اورانہیں استثنی دے دیا گیا۔ ایک شخص جو عدالت نہیں آتا، پارلیمنٹ پر حملہ کرتا ہے اور اسے استثنیٰ دیا جا رہا ہے لیکن ایک شخص نے پنجاب میں پراجیکٹ لگائے اور اسے گرفتار کر لیا جاتا ہے۔ جن الزامات پر وزیراعظم کو فارغ کیا جاتا ہے انہیں بھی دیکھا جانا چاہیے۔ وہ جو عدالت میں پیش ہوتے ہیں انہیں بیمار ماں اور بیوی سے ملنے نہیں دیا جاتا۔ مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ (ن) پہلے سے زیادہ مضبوط ہو چکی ہے۔ ہر بچہ جان چکا ہے کہ (ن) لیگ کو توڑنے کی سازش ہو رہی ہے۔ مریم نواز عوام کے ووٹ کے تقدس کا مقدمہ لڑ رہی ہیں۔ مسلم لیگ (ن) کی صدارت کا فیصلہ منگل کے ہونے والے پارٹی اجلاس میں ہو گا

انھوں نے کہا کہ سینیٹ کے تمام امیدواروں کو آزاد کر دیا جائے تو اکثریت مسلم لیگ(ن) کی ہو گی۔ انھوں نے کہا کہ قانون سب کے لیے برابر نہ ہو اور دہرا معیار پاکستان کے لیے نقصان دہ ہو گا۔