مشال قتل کیس کا مفرور مرکزی ملزم گرفتار

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

مشال قتل کیس میں مفرور اہم ملزم عارف مردانوی کو گرفتار کرلیا گیا۔ ملزم قتل کے بعد سے مفرور تھا۔

ڈی پی او مردان میاں سعید کے مطابق ملزم عارف ولد طور خان کو مردان کے علاقے رنگ روڈ چمتار سے گرفتار کیا گیا ہے۔

مشال قتل کیس میں 61 ملزمان نامزد تھے جن میں سے پی ٹی آئی کونسلر عارف مردانوی سمیت 3 ملزمان مفرور تھے جبکہ مقدمے میں دیگر نامزد ملزمان کو سزا سنائی جا چکی ہے۔

عارف مردانوی پر الزام ہے کہ اس نے مشال خان کو مشتعل ہجوم کیساتھ بری طرح تشدد کرکے قتل کرنے کے بعد جشن منایا اور فخریہ انداز میں ویڈیو بھی بنوائی تھی۔

واضح رہے کہ مشال خان کو 13 اپریل 2017 کو مردان کی عبدالولی خان یونیورسٹی میں مشتعل ہجوم نے توہین رسالت کے الزامات لگانے کے بعد تشدد کا نشانہ بنا کر قتل کر دیا تھا۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں