امریکا نے ٹی ٹی پی کے ملا فضل اللہ کے سر کی قیمت مقرر کردی

مذاکرات سے قبل پاکستان کو مطلوب تین دہشت گرد کمانڈروں کے سر کی قیمت کا تعین

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

امریکا نے کالعدم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) کے سربراہ ملا فضل اللہ کے سر کی قیمت 55 کروڑ روپے (50 لاکھ ڈالر) مقرر کردی۔

تفصیلات کے مطابق امریکی حکومت نے کالعدم تحریک طالبان کے تین بڑے عہدیداروں کے سر کی قیمت مقرر کر دی۔ یہ اعلان پاک امریکہ سٹریٹیجک مذاکرات سے چند گھنٹے قبل کیا گیا ہے۔

امریکی وزارت خارجہ کی جانب سے جاری کیے گئے بیان کے مطابق ملا فضل اللہ کی گرفتاری کی معلومات دینے والے کو 50 لاکھ ڈالر روپے بطور انعام دیئے جائیں گے۔

ملا فضل اللہ کے علاوہ امریکا نے کالعدم جماعت الاحرار کے رہنما عبدالولی اور کالعدم لشکر اسلام کے رہنما منگل باغ کے سر کی قیمت بھی 33، 33 کروڑ روپے (30 لاکھ ڈالر) مقرر کردی۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں