.

پاکستان: سینیٹ کے 51 نو منتخب ارکان نے حلف اٹھا لیا

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

پاکستان کے ایوان بالا کے نو منتخب ارکان آج اپنے عہدے کا حلف اٹھا رہے ہیں۔ سینیٹ کے 51 نو منتخب ارکان آج اپنے عہدے کا حلف اٹھانے کے بعد اپنے دیگر 53 ساتھی ارکان کے ساتھ مل کر نئے چئیرمین اور ڈپٹی چئیرمین کا انتخاب کریں گے۔

سینیٹ کے نومنتخب ارکان میں سب سے پہلا حلف حکمران جماعت مسلم لیگ نواز کے رکن سردار محمد یعقوب خان ناصر نے اٹھایا جنہوں نے بعد میں تمام نو منتخب ارکان سے حلف لیا۔

پاکستان کے ایوان بالا کی سیٹوں میں 66 سیٹیں جنرل نوعیت کی جبکہ 17 سیٹیں خواتین اور 17 ہی سیٹیں ٹیکنوکریٹس کے لئے رکھی گئی ہیں۔ اس کے علاوہ اقلیتوں کے لئے چار سیٹیں رکھی گئی ہیں۔