گجرات میں عمران خان کے خطاب کے دوران جوتا اچھال دیا گیا

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

بالخصوص حکمرانوں سینئر سیاستدانوں پر جوتا پھینکنے کے واقعات مسلسل جاری ہیں، اسی طرح کی کارروائی کا آج پاکستان تحریک انصاف "پی ٹی آئی" نشانہ بنی ہے۔

گجرات میں پی ٹی آئی کے تحت ہونے والے جلسے کے دوران پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کے خطاب کے دوران ایک شخص نے ان کی جانب جوتا اچھال دیا جو ان کے برابر میں کھڑے پی ٹی آئی رہنما علیم خان کے سینے پر جا لگا۔

جوتا پھینکنے والے شخص کو پولیس نے اپنی حراست میں لے لیا، فوری طور پر ملزم کی شناخت سامنے نہیں آ سکی ہے۔

جلسے میں پی ٹی آئی کے کارکن آپس میں لڑ بھی پڑے، ایک شخص کو پی ٹی آئی کے کارکنوں نے گھیر کر بہیمانہ تشدد کا نشانہ بنایا، لاٹھیوں، گھونسوں اور لاتوں کا آزادانہ استعمال کیا گیا۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز سابق وزیر اعظم میاں نواز شریف پر ایک مدرسے میں تقریب کے دوران ایک شخص نے جوتا پھینک دیا تھا۔

اس سے ایک روز قبل وزیر خارجہ خواجہ آصف کے اوپر ایک جلسے کے دوران ایک شخص نے سیاہی پھینک دی تھی۔

ان دونوں واقعات کے ذمہ دار افراد کو پولیس نے اپنی حراست میں لے لیا تھا، جبکہ آج بھی پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کے خطاب کے دوران جوتا اچھالنے والے شخص کو پولیس نے گرفتار کرلیا ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں