مشال قتل کیس: مطلوب ملزم نے خود کو پولیس کے حوالے کر دیا

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

مشال قتل کیس میں مطلوب ایک اور ملزم صابر مایار نے خود کو پولیس کے حوالے کر دیا۔

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر مردان ڈاکٹر میاں سعید کے مطابق مشال قتل کیس میں اہم پیش رفت ہوئی ہے۔ کیس میں مطلوب ملزم صابر مایار نے خود کو پولیس کے حوالے کردیا ہے۔

اشتہاری ملزم صابر مایار گزشتہ گیارہ ماہ سے مفرور تھا۔ ڈی پی او کے مطابق کیس میں ایک مطلوب ملزم اسد کاٹلنگ تاحال روپوش ہے جس کی گرفتاری کے لیے کارروائیاں جاری ہیں۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں