مفتیِ اعظم مصر ڈاکٹر شوقی ابراہیم پانچ روزہ سرکاری دورے پر اسلام آباد پہنچ گئے

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
دو منٹ read

مصر کے مفتی اعظم ڈاکٹر شوقی ابراہیم عبدالکریم پاکستان کی وزارت مذہبی امور کی دعوت پر آج منگل کو پانچ روزہ سرکاری دورے پر اسلام آباد پہنچ گئے ہیں ۔

وزیر مملکت برائے مذہبی امور پیر امین الحسنات نے معزز مہمان کا اسلام آباد کے ہوائی اڈے پر استقبال کیا۔مصری مفتیِ اعظم صدر مملکت ممنون حسین، وزیراعظم شاہد خاقان، وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف اور وزیر مذہبی امور سردار محمد یوسف سمیت دیگر اعلیٰ عہدے دار سے ملاقات کریں گے۔

ڈاکٹر شوقی ابراہیم بدھ کو اسلام آباد میں اسلامی نظریاتی کونسل میں پیغام پاکستان سیمی نار میں بطور مہمان خصوصی شرکت کریں گے۔

وہ وزارت مذہبی امور کے زیر اہتمام بین الاقوامی مذہبی رواداری کانفرنس میں بھی بطور مہمان خصوصی شرکت کریں گے اور جمعہ کو فیصل مسجد میں خطبہ جمعہ دیں گے ۔ ذرائع کے مطابق وہ اس سے پہلے یوم پاکستان کے موقع پر مسلح افواج کی پریڈ میں بھی خصوصی مہمان کی حیثیت سے شرکت کریں گے۔

مفتیِ اعظم مصر ضلع سرگودھا میں واقع بھیرہ شریف میں جامعہ دارالعلوم غوثیہ جائیں گے ۔وہ تاریخی شہر لاہور کا بھی دورہ کریں گے جہاں وہ بادشاہی مسجد اور دوسرے تاریخی مقامات کی سیر کریں گے اور مفکر پاکستان ڈاکٹر علامہ محمد اقبال کے مزار پر بھی حاضری دیں گے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں