پاکستان: اعلی سرکاری افسر نے گلے میں پھندا ڈال کر مبینہ طور پر خودکشی کر لی

سہیل احمد ٹیپو گوجرانوالہ میں ڈپٹی کمشنر تعینات تھے، مرحوم کچھ عرصے سے پریشان تھے

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

پنجاب کے اہم صنعتی اور تجارتی شہر گوجرانوالہ میں تعینات سرکردہ سرکاری افسر سہیل احمد ٹیپو نے گلے میں پھندا ڈال کر مبینہ طور پر خودکشی کرلی ہے۔

پاکستانی ذرائع ابلاغ کے مطابق ڈپٹی کمشنر گوجرانوالہ سہیل احمد ٹیپو نے خودکشی کر لی ہے۔ کمشنر گوجرانوالہ نے تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ ڈپٹی کمشنر سہیل احمد ٹیپو نے گلے میں پھندا ڈال کر خودکشی کی ہے۔

ذرائع کا کہنا کہ ڈپٹی کمشنر نے پنکھے سے لٹک کر خودکشی کی جب کہ پولیس نے دروازہ توڑ کر لاش نکالی تو ڈپٹی کمشنر کے دونوں ہاتھ بندھے ہوئے تھے۔

دوسری جانب ڈپٹی کمشنر گوجرانوالہ کے ملازمین کا کہنا ہے کہ وہ کافی دن سے پریشان تھے اور آفس بھی کم آتے تھے۔ پولیس نے لاش کو اسپتال منتقل کرکے تفتیش شروع کر دی ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں