پاکپتن مزار پر خاتون پولیس اہلکار کا فلمی گانے پر رقص

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

مزاروں پر قوالی کا سماں بندھنے پر دھمال ڈالتے مردو خواتین نظر آنا تو عام بات ہے، تاہم ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے جس میں پنجاب پولیس کی اہلکار کی وردی میں ملبوس خاتون بالی وڈ فلم کے گانے پر رقص کر رہی ہے۔

سوشل میڈیا پر مقبولیت پانے والی مذکورہ ویڈیو میں بتایا گیا ہے کہ یہ پاک پتن کی حضرت خواجہ فرید شکر گنج رحمۃ اللہ علیہ کی درگاہ کا ایک منظر ہے جہاں پنجاب پولیس کی خاتون اہلکار بھارتی فلم کے گانے پر ڈانس کر رہی ہے۔

سوشل میڈیا پر مذکورہ ہدایات کے برخلاف خاتون پولیس اہلکار کےاس رقص کو قانون کی محافظہ کی جانب سے ناصرف کھلم کھلا قانون شکنی قرار دیا جا رہا ہے بلکہ مزار پر کی جانے والی اس حرکت کو گھناؤنا اقدام بھی قرار دے کر ہدفِ تنقید بھی بنایا جا رہا ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں