سگریٹ نوشی کرتی ماہرہ خان کی ایک ویڈیو وائرل ہو گئی

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

پاکستانی اداکارہ ماہرہ خان کی سگریٹ نوشی کرتے ہو ئے ایک اور ویڈیوسوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی۔ ایک سال قبل بالی وڈ اداکار رنبیر کپور کے ساتھ اسموکنگ کرتی ماہرہ خان پر پہلے بھی شدید تنقید ہو چکی ہے۔

گذشتہ سال امریکا میں رنبیر کپور اور ماہرہ خان کو پہلی مرتبہ ایک ساتھ سگریٹ نوشی کرتے ہو ئے دیکھا گیا تھا اور ماہرہ، رنبیر کی ویڈیو نے ایک طوفان کھڑا کر دیا تھا۔

ویڈیو سامنے آنے پر لوگوں کی بڑی تعداد نے ماہرہ خان کو آڑے ہاتھوں لیا اوران کے لباس اور سگرٹ نوشی کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا تھا لیکن ایک بڑی تعداد نے ماہرہ خان کی بھی حمایت کی تھی اور کہا تھا کہ ماہرہ کی اپنی ایک زندگی ہے وہ جیسے چاہیں اپنی زندگی کو گزاریں،تنقید کرنے والوں کو تنقید کا اختیار نہیں۔

ماہرہ کے لباس اور اسموکنگ پر لوگوں کی تنقید اور حمایت کا سلسلہ مہینوں جاری رہا ابھی یہ سلسلہ پوری طرح ختم نہیں ہوا تھا کہ ماہرہ کی آج پھر ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہے جس میں انہیں سگرٹ نوشی کرتے ہو ئے دیکھا جا سکتا ہے یوں انہوں نے ایک مرتبہ پھر لوگوں کو باتیں بنانے کا ایک موضوع فراہم کر دیا ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں