.

پاکستان کی مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوجیوں کے ہاتھوں بے گناہ کشمیریوں کے قتل کی مذمت

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

پاکستان نے بھارتی قابض فوجیوں کی طرف سے مقبوضہ کشمیر میں طاقت کا وحشیانہ اور اندھا دھند استعمال کر کے نوجوانوں کے قتل عام کی مذمت کی ہے۔

دفتر خارجہ نے ایک بیان میں کہا کہ قتل کے یہ واقعات شوپیاں اور اننت ناگ اسلام آباد میں ریاستی طاقت کے وحشیانہ استعمال کے نتیجے میں پیش آئے۔

دفتر خارجہ کے ترجمان ڈاکٹر فیصل نے مقبوضہ کشمیر کے لوگوں کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے بین الاقوامی برادری پر زور دیا کہ وہ مقبوضہ علاقے میں بھارتی فوجیوں کی طرف سے بنیادی انسانی حقوق کی بڑے پیمانے پر اور منظم خلاف ورزیوں کا سنجیدگی سے نوٹس لے۔

ترجمان نے عالمی برادری پر مسئلہ کشمیر کے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی متعلقہ قراردادوں اور کشمیریوں کی خواہشات کے مطابق منصفانہ اور پائیدار حل میں بھرپور کردار ادا کرنے پر زور دیا۔

انہوں نے کہا کہ بے دریغ قتل عام سے کشمیریوں کے خلاف کئی دہائیوں سے جاری بھارتی ریاستی دہشت گردی کا بھیانک چہرہ بے نقاب ہو گیا ہے۔