.

کوئٹہ میں گاڑی پر فائرنگ سے 4 افراد جاں بحق، 6 زخمی

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

کوئٹہ کے قمبرانی روڈ پر نامعلوم افراد نے گاڑی پر فائرنگ کر دی، جس کے نتیجے گاڑی میں سوار افراد اور راہ گیر زخمی ہو گئے۔

زخمیوں کو فوری طور پر اسپتال منتقل کر دیا گیا جہاں 4 افراد کی ہلاکت کی تصدیق ہو گئی ہے۔ ہلاک ہونے والوں کی شناخت بشیر، غلام رسول، عبدالحمید اور نوید کے نام سے ہوئی ہے جب کہ 6 زخمیوں کو طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔ پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ جاں بحق افراد کا تعلق بلوچستان کے علاقے مچھ سے ہے.

فائرنگ کا واقعہ قبائلی دشمنی کا شاخسانہ ہے، پولیس نے جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کر کے ملزمان کی گرفتاری کے لیے کارروائی شروع کر دی ہے