’’شر پسند قوتیں سعودی حکومت پر تنقید کی آڑ میں حرمین تک رسائی چاہتی ہیں‘‘

سرزمین حرمین کے خلاف گھناؤنی سازشوں کو کسی صورت کامیاب نہیں ہونے دیں گے:مولانا فضل الرحمٰن خلیل

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
دو منٹ read

تحریکِ دفاعِ الحرمین الشریفین کے سیکرٹری جنرل اور انصار الاُمہ پاکستان کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن خلیل نے کہا ہے کہ شر پسند قوتیں سعودی حکومت پر تنقید کی آڑ میں حرمین تک رسائی حاصل کرنا چاہتی ہیں لیکن ذرائع ابلاغ کے ذریعے جھوٹی پراپیگنڈا مہم کا سہارا لے کر ان کا سعودی عرب کو کمزور کرنے کا خواب کبھی پورا نہیں ہو گا۔

انھوں نے بدھ کو اسلام آباد میں ایک بیان میں کہا کہ اسلام دشمن قوتیں تنقید کی آڑ میں سر زمین حرمین کے خلاف سازشوں کو عملی جامہ پہنانا چاہتی ہیں۔سرزمین حرمین ہماری وحدت کا مرکز ہے،ہم ایسی گھناؤنی سازشوں کو کسی صورت کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ چند شر پسند قوتیں سعودی عرب کی تعمیر و ترقی کے لیے کاوشوں سے سخت خوف زدہ ہیں اور وہ آئے دن سعودی عرب سے متعلق خبروں کو خود ساختہ اور من گھڑت انداز میں پیش کر کے اپنے مذموم عزائم پر عمل پیرا ہیں ۔سعودی عرب مخالف لابیاں سادہ لوح مسلمانوں میں جھوٹی اور متنازع خبریں پھیلا کر ان کے اور سر زمین حرمین کے درمیان دوری پیدا کرنا چاہتی ہیں۔

انھوں نے کہا کہ پاکستانی مسلمانوں کی حرمین شریفین سے والہانہ محبت اپنی مثال آپ ہے۔ ان شریر قوتوں کو جان لینا چاہیے کہ پاکستانیوں نے نہ تو پہلے ایسی کسی مکروہ سازش کو کامیاب ہونے دیا تھا اور نہ آیندہ ہونے دیں گے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں