علی ظفر کی والدہ کا میشا شفیع کو جواب

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

گلوکارعلی ظفر کی والدہ ڈاکٹر کنول نے گلوکارہ اور ماڈل میشا شفیع کی جانب سے اپنے بیٹے علی ظفر پر جنسی ہراسگی کے الزام کے حوالے سے کہا ہے کہ اب قانونی طریقے سے بات ہو گی،میڈیا پر آ کر بات نہیں کرنا چاہتی۔

ڈاکٹر کنول کا خصوصی گفتگو کرتے ہوئے مزید کہنا ہے کہ میرے نزدیک مرد اور عورت دونوں محترم ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ عورت کی طرح مرد کی بھی عزت ہوتی ہے، اس کی بھی فیملی ہوتی ہے۔

واضح رہے کہ ماڈل و گلوکارہ میشا شفیع نے علی ظفر پر گزشتہ روز انہیں کئی مرتبہ جنسی طور پر ہراساں کرنے کا الزام عائد کیا تھا۔

جس پر علی ظفر کا کہنا تھا کہ یہ الزامات درست نہیں ہیں اس حوالے سے میں عدالت کا دروازہ کھٹکھٹاؤں گا۔

علاوہ ازیں گلوکار علی ظفر کے خلاف مزید کئی خواتین کی جانب سے انہیں بھی جنسی طور پر ہراساں کیے جانے کے الزامات سامنے آئے ہیں۔

دوسری جانب اداکارہ عروا حسین اور ریحام خان میشا شفیع کی حمایت میں آ گئیں،اداکارعثمان خالد بٹ نے میشا کے الزامات کو سستی شہرت قرار دے دیا جبکہ ہدایت کار جامی نے کہا ہے کہ یہ چھوٹی بات نہیں بڑی بات ہے، معاملہ عدالت میں حل ہو گا۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں