کوئٹہ : پولیس وین پر خودکش بم حملے میں 6 پولیس اہلکار شہید

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
دو منٹ read

بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ میں ائیرپورٹ روڈ پر منگل کی شام پولیس کی ایک وین پر خودکش بم حملے میں چھے اہلکار شہید اور سات زخمی ہوگئے ہیں۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر) نے اس واقعے کی تصدیق کی ہے اور مزید بتایا ہے کہ دو اور خودکش بمباروں نے کوئٹہ کے علاقے میاں غنڈی میں فرنٹیئر کور کی ایک چیک پوسٹ پر حملے کی کوشش کی تھی لیکن ایف سی کے اہلکاروں نے انھیں فائرنگ کرکے ہلاک کردیا ہے ۔

بلوچستان کے سیکریٹری داخلہ غلام علی بلوچ نے صحافیوں کو بتایا ہے کہ پہلا خودکش حملہ آور نے چیک پوسٹ کے نزدیک خود کو دھماکے سے اڑا لیا تھا لیکن دوسرے حملہ آور بمبار کو سکیورٹی اہلکاروں نے فائرنگ کرکے ہلاک کردیا ۔فائرنگ کے تبادلے اور دھماکے میں آٹھ سکیورٹی اہلکار زخمی ہوئے ہیں۔

سول اسپتال کوئٹہ کے میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر کامران نے خودکش بم دھماکے میں پانچ پولیس اہلکاروں کی شہادت کی تصدیق کی ہے۔کوئٹہ کے پولیس سربراہ معظم جاہ انصاری کے مطابق حملہ آور ایک موٹر سائیکل پر سوار تھا اور دھماکے کی شدت اتنی زیادہ تھی کہ اس سے پولیس کی گاڑی الٹ گئی۔

پولیس اور ایف سی کے اہلکار واقعے کے فوری بعد بم دھماکے کی جگہ پر پہنچ گئے اور انھوں نے علاقے کا محاصرہ کر کے امدادی سرگرمیاں شروع کردیں۔فوری طور پر کسی گروپ نے اس خودکش بم دھماکے کی ذمے داری قبول نہیں کی ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں