وزیراعظم شاہد خا قان عبا سی کی متحدہ عرب امارات کے سفیرسے گفتگو

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

اسلام آباد میں متحدہ عرب امارات کے سفیر حمد عبیدابراہیم سالم الذبیح سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ پاکستان میں بجلی، تیل و گیس،ٹیلی کام اور مالیاتی شعبے میں سرمایہ کاری کے منافع بخش مواقع ہیں۔

وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان متحدہ عرب امارات کے ساتھ تعلقات کو انتہائی اہمیت دیتا ہے۔ وہاں مقیم پاکستانیوں کی بڑی تعداد متحدہ عرب امارات کی ترقی کے ساتھ دونوں ملکوں کے دوستانہ تعلقات میں پل کا کردار ادا کر رہی ہے۔

وزیراعظم نے دوطرفہ تجارت پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے ترقیاتی شعبے اور فلاحی امور سے متعلق متحدہ عرب امارات کی معاونت کا شکریہ ادا کیا۔ متحدہ عرب امارات کے سفیر نے تیل و گیس کے شعبے میں سرمایہ کاری میں دلچسپی کا اظہار کیا۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں