حوثیوں کی گولہ باری سے جازان میں سعودی شہری شہید

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

یمن کے ایران نواز حوثی شدت پسندوں نے سعودی عرب کے سرحدی شہر جازان پر گولہ باری کی جس کے نتیجے میں کم سے کم ایک شہری جاں بحق ہوگیا۔

العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق حوثیوں کی طرف سے توپ سے داغے کئی گولے جازان شہر کے صامطہ کے علاقے میں گرے جس کے نتیجے میں متعدد گھروں کو نقصان پہنچا۔

جازان میں شہری دفاع کے ترجمان کیپٹن یحییٰ عبداللہ القحطانی نے بتایا کہ شہری دفاع کے حکام کو سرحد پار سے حوثیوں کی گولہ باری سے متعدد گھروں کو نقصان پہنچنے کی اطلاع دی گئی۔ سیکیورٹی فورسز فورا موقع پر پہنچی جہاں گولہ باری سے ایک شہری شہید اور دو گھر اور تین گاڑیاں مکمل طورپر تباہ ہوگئی تھی۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں